شنبه 03/می/2025

گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی سرگرمیوں پر عالمی ادارے کی تنقید

ہفتہ 5-جولائی-2008

اقوام متحدہ نے گولان کی متنازعہ پہاڑیوں پر اسرائیلی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-
 
اقوام متحدہ کے عرب علاقوں سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسرائیل کی جانب سے گولان کے شہریوں کو شام کے شہروں میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کی اجازت نہ دینا اور شہریوں کی نقل وحرکت پر ناجائز پابندیاں عائد کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے-

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے گولان کی چوٹیوں پر اسرائیلی حکام کی غیر قانونی تجاوزات اور شہریوں کی اراضی ہتھیانے کے واقعات پر بھی کڑی تنقید کی- واضح رہے کہ یہ ادارہ اقوام متحدہ نے 1968ء میں قائم کیاتھا جس کامقصد 1967ء کی جنگ میں تسلط میں لئے گئے علاقوں کی دیکھ بھال کرنا اور اسرائیلی سرگرمیوں پر نظر رکھناتھا-

مختصر لنک:

کاپی