شنبه 03/می/2025

مصری شہر ’’طابا‘‘کے ہوٹل اسرائیل سے پانی خریدتے ہیں

اتوار 13-جولائی-2008

مصری ارکان پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے قریب طاباشہر کے اکثر ہوٹل اسرائیل سے پانی خریدتے ہیں- طابا کے سرمایہ کاروں نے اسرائیل سے پانی خریدنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہاکہ مصر کی وزارت تعمیرات کے تحت پانی اسٹیشنوں کی بہ نسبت اسرائیل سے انہیں انتہائی سستے داموں پانی ملتا ہے-

ایک مکعب میٹر پانی کی قیمت تقریباً سوا ڈالر ہے جبکہ اتنی ہی مقدار میں اسرائیل سے انہیں چوتھائی ڈالر میں پانی مل جاتا ہے – مصری ارکان پارلیمنٹ نے شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورت حال کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے کیونکہ یہ مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے –

مختصر لنک:

کاپی