شنبه 03/می/2025

اسرائیلی راہداریوں پر جسمانی تلاشی کے لیے جدید مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

پیر 14-جولائی-2008

اسرائیلی کسٹم انتظامیہ نے منشیات ‘ زیورات اور اسلحہ کی روک تھام کے لیے ائیر پورٹس اور بری اور بحری راہداریوں پر جدید ترین تفتیشی مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

جس سے جسمانی تلاشی لی جائے گی- مشین کے اندر سے گزرنے والا شخص ٹی وی سکرین پر بالکل عریاں نظر آئے گا-
 
یہ اپنی نوعیت کی پہلی مشینیں ہیں- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق مشینیں ایک ماہ تک نصب کردی جائیں گی- اس طرح کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی-

مختصر لنک:

کاپی