شنبه 03/می/2025

اسرائیل دشمن اولمرٹ کی کرپشن کی آڑ میں پروپیگنڈہ کررہے ہیں: موفاز

جمعرات 17-جولائی-2008

اسرائیلی وزیر مواصلات شائول موفاز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی کرپشن کا معاملہ اسرائیلی حکومت اور ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے-

اسرائیل کے دشمن اس کرپشن کیس کی آڑ میں اسرائیل کو کمزور کرنے کے لیے پروپیگنڈہ کررہے ہیں- اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے ابدی دشمن ہیں اور ایران کی بڑھتی ہوئی جوہری سرگرمیاں اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہیں- انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دشمنوں پر خود کو طاقت ور ثابت کرنا ہے اور اس کے لیے طاقت کے تمام ذرائع اختیار کیے جائیں گے-

مختصر لنک:

کاپی