اسرائیلی شہریوں کے مصر اور اردن میں آمد و رفت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے تناسب سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں اردن اور مصر کے لیے اسرائیلی زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو ا-
رپورٹ کے مطابق رواں سال کل سولہ لاکھ ستاون ہزارافراد نے اردن اور مصر کے شہروں کے دورے کیے- رواں سال اسرائیلی زائرین کی سابقہ ادوا رکی بہ نسبت چھتیس فیصداضافہ دیکھنے میں آیا-
سیاحوں کی زیادہ تعداد اسرائیل کے عرب شہریوں کی تھی ،تا ہم عرب ممالک میں سیاحت کی غرض سے جانے والے یہودیوں شہریوں کے رحجان میں بھی نمایاں اضافہ ہو ا ہے- اگر یہ رحجان بر قرار رہا تو یہودی شہریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے-