شنبه 03/می/2025

برطانوی وزیر اعظم کا کنیسٹ سے خطاب میں ایران کو دھمکیاں

پیر 21-جولائی-2008

برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نےایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ حساس نوعیت کا اپنا نیوکلیئر کام فی الفور بند کرے یا پھر مزید جکڑ بندیوں کے لئے تیار ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے اپنے خطاب میں کیا۔ یاد رہے کہ کسی بھی برطانوی وزیراعظم کا اسرائیلی ایوان سے یہ پہلا خطاب ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے اسرائیل کے خلاد "نفرت آمیز” بیانات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ "برطانیہ، اسرائیل کے شانہ بشانہ ساتھ موجود رہے گا۔” گورڈن براؤن کے ایران کے خلاف بیانات کی بازگشت امریکہ میں بھی سنی گئی کہ جب امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نےایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تہران کو اپنا نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی عالمی پیشکش پر کسی مثبت رد عمل کے اظہار کے لئے دو ہفتےکا وقت ہے بصورت دیگر اس پر مزید پابندیاں عاید کردی جائیں گی۔

مسٹر گورڈن براؤن نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ایران کو اپنے نیوکلیئر پروگرام کے ضمن میں واضح فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بین الاقوامی برادری کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرے یا پھر ساری دنیا ملکر اسے مزید تہنا کردے گی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اپنے خطاب میں گورڈن براؤن کے ایران کے نیوکلئیر پروگرام اور دہشت گردی کے حوالے سے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر اور مشرق وسطی میں امن و استحکام کی کنجی ایران کے پاس ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی