جنوبی لبنان کے علماء کی کمیٹی کے سربراہ علامہ عفیف نابلسی نے مصر کے مفتی اعظم کو خط لکھاہے کہ جس میں مفتی اعظم مصر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو قدرتی گیس فروخت کرنے کو حرام قرار دینے کا فتوی جاری کریں-
واضح رہے کہ مصر نے اسرائیل سے قدرتی گیس برآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے- خط میں کہاگیاہے کہ اسرائیل غاصب ملک ہے- وہ مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار ہے وہ مسلمانوں کو کمزور کرنے اور ان کے درمیان اختلافات پیداکرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا-
کیا یہ بات ہمارے لیے جائز ہے کہ ہم اسرائیلیوں اور ان لوگوں کو اپنے وسائل فراہم کرکے مضبوط کریں جو حدوداللہ توڑ رہے ہیں اور مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں- اگر صہیونی دشمن کو قدرتی گیس کی فروخت کی ہے توکیا آپ کا فرض نہیں بنتا کہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے مصری حکومت کو اسرائیل کو گیس فراہم کرنے سے منع کریں-
علامہ عفیف نابلسی نے مفتی اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سے مطالبہ کرتاہوں کہ اسرائیل کو گیس فروخت کرنے کو حرام قرار دیئے جانے کا فتوی جاری کیا جائے-