اسرائیلی اداکار سابق صدر صدام حسین کے 24 سالہ دور اقتدار پر بننے والی فلم میں صدام حسین کا کردار ادا کریں گے۔ ٹیلی ویژن کے فلمی سیریل کی تیاری برطانونی نشریاتی ادارہ، ہوم باکس آفس کے باہمی اشتراک سے کر رہا ہے۔
تل ابیب کے رہائشی پچاس سالہ اسرائیلی اداکار ایگال ناور اس سے قبل ہالی وڈ کی "میونخ” اور rendition نامی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ بدھ کے روز سے برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم "ہاؤس آف صدام” میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
ایگال کا کہنا ہے کہ کسی اسرائیلی اداکار کی طرف سے صدام حسین کا کردار ادا کرنا اچنبھے کی بات نہیں ہونا چاہئے اور اس متنازعہ بنا کر پیش نہیں کیا جاتا چاہیے۔ ہم فنکار ہیں اور اداکاری کے لئے کسی لبنانی، اسرائیلی اور مصری قومیت کا سوال غیر اہم ہے۔
ایگال کو صدام حسین کا رول ادا کرنے پر اسرائیل میں کسی منفی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑنا تاہم فلم میں ان کے شریک اداکار عمر وکید کے آبائی ملک مصر میں اس بات پر تنقید ہو رہی ہے۔