پاکستان نے امریکی اخبار کی آئی ایس آئی کے کابل بم دھماکے میں ملوث ہونے حوالے سے رپورٹ کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے امریکی اخبار کی رپورٹ کو بالکل فضول قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کو سری لنکا سے ٹیلیفون پر انٹرویو کے دوران محمد صادق کا کہنا تھا کہ کابل میں7جولائی کو بھارتی سفارتخانے پر حملے میں آئی ایس ٓئی کے ملوث ہونے کے شوہد نہیں ملے اور یہ سب جھوٹ پر مبنی ڈرامہ ہے۔
واضح رہے کہ ایک امریکی اخبار نے یہ رپور ٹ شائع کی ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعوی ٰ کیا ہے کہ7 جولائی کو کابل میں، بھارتی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے خودکش دھماکے میں پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی ملوث ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی کی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا