۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی مذہبی قوتوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہعید کے ایام میں مسجد اقصیٰ اور تاریخی مسجد ابراہیمی کو آباد رکھیں تاکہ انمقامات پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو روکا جا سکے۔
مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں نمازعید کی ادائی اوردیگر نمازوں کی ادائی کی اپیلوں میں فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان دونوں مساجدمیں اعتکاف کریں۔ جمعہ کے بعد عید کے تمام ایام میں فلسطینیوں سے اپیل کی گئی کہوہ قبلہ اول کو آباد رکھیں۔
ادھر ان اپیلوں پرکل جمعہ کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے مسجدابراہیمی اور مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ آج ہفتے کو لاکھوں مسلمان مسجداقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں عید کی نمازیں ادا کریں گے۔