شنبه 03/می/2025

ستر فلسطینیوں کو روزانہ قتل کرنے کا خواہش مند متوقع وزیر اعظم

ہفتہ 2-اگست-2008

اسرائیلی نائب وزیر اعظم شائول موفاز جب چیف آف آرمی سٹاف تھے تحریک اقصی دوئم کے دوران ستر فلسطینیوں کو روزانہ قتل کیے جانے کا مطالبہ کرتے تھے-
 
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے نامہ نامہ نگار ڈونلڈ ماکنتائر نے بیت المقدس سے مضمون شائع کیا ہے جس کے مطابق 2001ء میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی قیادت کے جلسے میں شائول موفاز کو شاہین کے طور پر پیش کیا گیا تھا-
 
واضح رہے کہ شائول موفاز حکمران پارٹی کدیما کی صدارت کے مضبوط امیدوار ہیں اور ایہود اولمرٹ کے بعد ان کے وزیر اعظم بننے کی توقع ہے- شائول موفاز اپنی مدمقابل اسرائیلی وزیر خارجہ زیبی لیونی کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہیں- شائول موفاز ان کارروائیوں کو عوام کے سامنے پیش کررہے جو انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف کیں جب وہ وزیر دفاع تھے یا چیف آف آرمی سٹاف تھے-

مختصر لنک:

کاپی