یورینیم کی افزودگی ترک کرکے لیے ایران کو عالمی طاقتوں کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم اپنے جوہری حق سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گی۔
انیس جولائی کو ایران کو اس کے متنازعہ جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کی جانب سے مراعات کی پیشکش کی گئی تھی اور اس سلسلے میں جواب دینے کے لیے اسے چودہ دن کی مہلت دی گئی تھی ۔تہران میں شام کے صدر بشرالاسد کے ساتھ ملاقات میں صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری تنازع میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا
ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی قوم کے اپنے جوہری حق سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل تین مرحلوں میں ایران پر پابندیاں عائد کر چکی ہے ۔امریکا کا کہنا ہے کہ ایران نے حالیہ پیشکش قبول نہ کی تو چوتھے مرحلے کی پابندیاں بھی لگا دی جائیں گی۔