اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر دھماکہ خیز مواد کے انکشاف اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے القسام میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے لیزر سسٹم کااستعمال شروع کردیا ہے-
اسرائیلی اخبار یورشلم پوسٹ نے وزارت دفاع کے حوالے سے نقل کیاہے کہ لیزرسسٹم کے استعمال کے بعد سرحدوں پر بموں اور دھماکہ خیزمواد کو ناکارہ بنانے کے لیے فوجی اہلکار بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی- امریکہ عراق اور افغانستان میں فوجیوں کی حفاظت کے لیے اسی نظام کو استعمال کررہا ہے-
اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے زیر انتظام ٹیکنالوجی کا تحقیقاتی کمیشن لیزر سسٹم سے استفادہ کے لیے امریکی کمپنی سے تعاون لے رہاہے- اسرائیلی وزارت دفاع فضائی دفاعی لیزر سسٹم نامی نظام کے نمونے امریکی کمپنی سے خرید رہی ہے-