شنبه 03/می/2025

جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ تنازع کا واحد حل سفارت کاری ہے

پیر 4-اگست-2008

ایران نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر مغرب کیساتھ تنازع کا واحد حل سفارتکاری ہے،ایٹمی معاملہ سلجھانے کیلئے بات چیت اور قانون کی پاس داری کے بغیر کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے اور امید کرتا ہے کہ دوسری جانب سے بھی یہی رویہ اختیار کیا جائیگا۔دوسری جانب ایران نے تردید کی ہے کہ یورینیم کی افزودگی بند کرنے کے عیوض ترغیبات کے پیکیج پر جواب دینے کیلیے اسے کوئی آخری مہلت نہیں دی گئی تھی۔

گزشتہ روز کولمبو میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ منوچہر متقی نے کہا کہ آئندہ مذاکرات کے سلسلے میں ایران نے جو پیمانہ مقرر کیا ہے ، اس کے بارے میں مغربی ممالک کے جواب کا انتظار ہے۔

جرمنی کے وزیرِ خارجہ فرینک والٹر سٹینمائر نے ایران کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈیل کی بین الاقوامی پیشکش کا واضح جواب دے اور وقت ضائع کرنے سے گریز کرے۔
  

مختصر لنک:

کاپی