شنبه 03/می/2025

نامعلوم افراد کی گولی کا نشانہ بننے والے شامی بریگیڈئیر جنرل کی تدفین

پیر 4-اگست-2008

شام کےبریگیڈئیرجنرل محمد سلیمان کی اتوارکوتدفین کردی گئی ہے .ان کی نماز جنازہ میں شام کے سنئیر حکام نے شرکت کی.

49 سالہ بریگیڈئیرجنرل محمد سلیمان کو ہفتہ کے روز ساحلی شہر طرطوس کے قریب سمندر کنارے واقع ایک ریزارٹ میں قتل کر دیا گیا تھا.سخت سکیورٹی والے ملک شام میں ان کا قتل فروری میں دارالحکومت دمشق میں حزب اللہ کے کمانڈر عماد مغنیہ کے قتل کے بعدایک بڑا واقعہ قرار دیا جارہا ہے.

شامی اپوزیشن کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ مقتول سلیمان صدر بشارالاسد کے معتمد خاص تھے اور انہیں سمندر کے کنارے واقع ان کے ولا میں سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا.ایک اورویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے انہیں ایک کشتی سے چھپ کر گولی ماری .واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹے تک ریزارٹ کا محاصرہ کئے رکھا اور ان کے قتل کا واقعہ مقامی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوا.

مختصر لنک:

کاپی