اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے فلسطینیوں سے قیام امن کا معاہدہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں-
ایہوداولمرٹ کے قریبی ذرائع نے نام نہ لینے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم فلسطینی صدر محمود عباس سے فیصلہ کن مذاکرات چاہتے ہیں- ایہوداولمرٹ کا ارادہ ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت سے قبل قیام امن کا معاہدہ طے پا جائے-
یہ معاہدہ ذاتی حیثیت میں نہیں ہوگا بلکہ پارٹی کی بنیاد پر ہوگاتاکہ حکمران کادیما پارٹی کا نیا صدر بھی معاہدے کی منظوری دے –