شنبه 03/می/2025

جنگ بندی پر اسرائیلی فوجی قیادت اور خفیہ اداروں میں اختلافات

ہفتہ 9-اگست-2008

اسرائیلی فوج اور خفیہ اداروں میں جنگ بندی کے مستقبل پر ابھی تک اختلافات قائم ہیں- اسرائیلی فوج جنگ بندی کا جاری رہنا جبکہ خفیہ ادارے شاباک غزہ کے خلاف فوجی آپریشن چاہتی ہے-
 
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق اسرائیل کی فلسطینی مزاحمتی گروپوں سے جنگ بندی کو دوماہ گزر چکے ہیں- لیکن فوج اور شاباک کے درمیان اختلافات بھی تک ختم نہیں ہوئے- فوجی قیادت جنگ بندی کا تسلسل چاہتی ہے- اس کا کہناہے کہ جنگ بندی سے توقعات پوری ہو رہی ہیں-  اسرائیل کی مغربی سرحد پر امن ہے-

غزہ کے گرد یہودی  آبادیوں کو بہت مدت کے بعد سکون کی نیند میسرآئی ہے- ان پر میزائل حملے بند ہوگئے ہیں- اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کے سربراہ یوفال دیسکن کا موقف ہے کہ جلد ازجلد جنگ بندی ختم کردینی چاہیے اور غزہ پر وسیع حملہ کرنا چاہیے کیونکہ حماس جنگ بندی سے فائدہ اٹھاکر اپنی طاقت جمع کررہی ہے- غزہ سے دباؤ ہٹا کر حماس سے قیدیوں کے تبادلے کے امکانات کم ہو رہے ہیں- 

غزہ پر دباؤ ڈال کر حماس کو قیدیوں کے تبادلے اور یرغمالی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی پرمجبور کیا جاسکتا ہے- جبکہ فوجی قیادت کا موقف ہے کہ جنگ بندی سے مذاکرات کا ماحول تیار ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی