شنبه 03/می/2025

ایران کو دیا گیا روسی دفاعی نظام تباہ کردیں گے: اسرائیل

اتوار 10-اگست-2008

اسرائیل نے روس کو دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام فروخت نہ کرے، اگر ایسا کیاگیا تو اسرائیل آگے بڑھ کر تباہ کردے گا-
 
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق تل ابیب نے ماسکو کو دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کو دیئے گئے فضائی نظام پر جدید ترین ٹیکنالوجی سے حملہ کرسکتا ہے- اخبار کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں روس ایران کو ’’ایس 300‘‘ نامی جدید ترین فضائی دفاعی نظام فروخت کرنے کے بارے میں غور کررہا ہے-

یہ نظام ایک سو مقامات پر اپنے اہداف کو بآسانی تباہ کرسکتا ہے- اس کے علاوہ ستائیس ہزار میٹر بلندی پر موجود طیاروں کو تباہ کرسکتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی