شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج اور خفیہ اداروں میں غزہ کی ناکہ بندی سے متعلق شدید اختلافات

پیر 11-اگست-2008

اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی سے متعلق خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کے درمیان غزہ کی جنگ بندی سے متعلق شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں-  اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے جنگ بندی کو مزید قائم رکھنے کے حق میں نہیں جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کو فوری طور پر توڑنا مناسب نہیں –
 
جنگ بندی توڑنے سے مجاہدین اسرائیلی  آبادیوں تک فائرنگ کریں گے جس سے شہریوں میں بڑی بے چینی پیدا ہوسکتی ہے- فوج کی جنگ بندی کو مزید قائم رکھنے کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ امن کے عرصے میں جنگی مشقیں کرکے مزید تیار ی کرسکے گی –

دوسری جانب شاباک کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو فائدہ پہنچ رہاہے- حماس اور دیگر مزاحمت کار گروپ جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کر سامان حرب و ضرب جمع کر رہے ہیں –

مختصر لنک:

کاپی