شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فلسطینی مذاکرات کی کامیابی سے پر امید نہیں :باراک

پیر 11-اگست-2008

اسرائیلی نائب وزیراعظم اور وزیردفاع ایہود باراک نے کہاہے کہ انہیں رواں سال کے اختتام تک فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کی کامیابی کی توقع نہیں-
 
اسرائیل میں اپنی پارٹی کے سینئرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اورفلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان جاری مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی- انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین کی موجودہ داخلی صورت حال ایک  زادنہ اور خود مختار ریاست وقت کے متقاضی نہیں-

فلسطین میں ایک معتدل قیادت کا فقدان ہے اور فلسطینی کسی ایک شخصیت پر اعتماد نہیں باراک نے کہاکہ خطے میں برابری کی بنیاد پر دو ریاستوں کا وجود خطے میں امن و استحکام کی ضمانت نہیں دے سکتا-

مختصر لنک:

کاپی