شنبه 03/می/2025

طلبہ کو رفح راہداری سے گزرنے دیا جائے :23عرب تنظیموں کا مطالبہ

منگل 19-اگست-2008

انسانی حقوق کی تئیس تنظیموں نے مصری حکام سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں پھنسے ہوئے طالب علموں کو رفح راہداری سے گزرنے کی اجازت دے دیں تاکہ وہ عرب ممالک اور دیگر ممالک میں تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکیں –

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق‘ ان تنظیموں نے مصری حکومت کے تعاون سے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جاری محاصرہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ اس سے غزہ کی پٹی کے پندرہ لاکھ افراد کی زندگی عذاب میں مبتلا ہوچکی ہے- بیان میں مزید کہاگیاہے کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ان طلبہ کو اس شرط پر غزہ سے جانے کی اجازت دی جائے کہ وہ اسرائیلی مخبر کے طور پر کام کریں-

اٹلی سے تعلق رکھنے والی پولیٹیکل سائنس کی ماہر نے رام اللہ سے شائع ہونے والے سہ ماہی میگزین میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں غیر ملکی دستے تعینات کئے جاسکتے ہیں- انہوں نے کہاکہ تعینات کئے جانے والے غیر ملکی دستے فلسطینیوں کی مخالفت کریں گے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کریں گے جس سے اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و ستم میں اضافہ کردے گا-

مختصر لنک:

کاپی