شنبه 03/می/2025

فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کابل پہنچ گئے

بدھ 20-اگست-2008

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں ۔فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کے ساتھ وزیر دفاع Herve Morin اور وزیر خارجہ Bernard Kouchner بھی ہیں ۔

فرانسیسی صدر افغانستان کے دورے میں افغان صدر حامد کرزئی کے علاوہ کابل اور اس کے اطراف میں تعینات فرانس کے فوجیوں سے ملاقات کریں گے ۔نکولس سرکوزی گذشتہ دو روز کے دوران جھڑپوں میں زخمی ہونے و الے اکیس فرانسیسی فوجیوں سے بھی ملیں گے ۔

یاد رہے کہ پیر اور منگل کے روز طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں فرانس کے دس فوجی ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے تھے ۔

 

مختصر لنک:

کاپی