شنبه 03/می/2025

جورجیا کی مدد پر روس اسرائیل پر برس پڑا

جمعہ 22-اگست-2008

جورجیا پر حالیہ روسی حملے کے دوران اسرائیل کی جانب سے جورجیا کی حمایت پر ماسکو نے تل ابیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

روسی وائس چیف   آف  آرمی سٹاف نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے حالیہ جنگ کے دوران جورجیا کو اسلحہ اور خفیہ معلومات فراہم کیں -اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کی جانب سے جارجیا کی مدد پر اسرائیل اور روس کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے-
 
رپورٹ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن میں اسرائیل کے اس جنگ میں روس کے خلاف اقدامات اور جاسوسی کی سہولیات فراہم کرانے کی تفصیلات موجود ہیں-

مختصر لنک:

کاپی