پنج شنبه 08/می/2025

لبنان کو ’’حزب اللہ ریاست‘‘ نہیں بننے دیں گے: اولمرٹ

ہفتہ 23-اگست-2008

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللہ نے لبنان کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی تو تل ابیب طاقت کے ذریعے اسے ایسا کرنے سے روکے گا-
 
تل ابیب میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب حالات 2006ء والے نہیں بلکہ اب اسرائیل پہلے سے زیادہ طاقت ور ہو چکا ہے- لبنان کو ’’حزب اللہ ریاست‘‘ نہیں بننے دیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ لبنان کو دشمن ملک بننے سے قبل اپنا دفاعی قدم اٹھائیں گے اور کسی بھی دشمنی کو اسرائیل کے خلاف کارروائی سے قبل تباہ کردیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی