پنج شنبه 08/می/2025

ایران کا جوہری طاقت بننا کبھی قبول نہیں کریں گے،اسرائیل

منگل 26-اگست-2008

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران کا جوہری طاقت بننا کبھی قبول نہیں کرے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کی امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس سے ملاقات کے بعد جاری کردہ سرکاری بیان میں بارک نے ایک بار پھرواضح کیا کہ ایران کا جوہری صلاحیت حاصل کرلینا اسرائیل کسی طور قبول نہیں کرسکتا ہے۔
 
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف موثر اقتصادی پالیسیوں کا نفاذ جاری رکھنا ہوگا تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی مبینہ تیاری سے روکا جاسکے۔

امریکی وزیر خارجہ گزشتہ روز اسرائیل پہنچی ہیں ،ان کے دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے معطل مذاکرات کو ایک بار پھر شروع کرانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی