اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے حکومت کو قرارداد نمبر 1701 میں ایک سال توسیع کرنے کی حمایت کی سفارش کی ہے- اس قرارداد کے باعث دوسری لبنان جنگ کا خاتمہ ہوا تھا-
عرب اخبار کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی لبنان میں بین الاقوامی ایمرجنسی افواج کی موجودگی میں توسیع کی بھی حمایت کی سفارش کی ہے-
اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی افواج کے قیام میں ایک سال کی توسیع کے بعد اقوام متحدہ سے مذاکرات کیے جائیں، جس میں بین الاقوامی افواج کے لیے گولی چلانے کے قانون میں ترمیم کرنے کی بات کی جائے تاکہ بہتر نتائج برآمد ہوسکیں-