شنبه 03/می/2025

انور ابراہیم نے ملائیشیا کے رکن پارلیمنٹ کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 29-اگست-2008

ملائیشیاکے حزبِ اختلاف کےراہنما انور ابراہیم نےتقریباً ایک عشرے تک پارلیمنٹ سے باہر رہنے کے بعد رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد انھوں نے پارلیمنٹ سے واک آوٹ کیا۔

 یہ واک آؤٹ ایک بل پر تنازعے کےبعد ہوا جسے حکمران اتحاد منظور کراناچاہتا تھا۔ اس بل میں مشتبہ مجرموں سے ڈی این اے کے نمونوں کی فراہمی پر مجبور کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ اس بل کا مقصدانور ابراہیم کے خلاف ہم جنس پرستی کے نئے الزامات عائد کرنا ہے۔ لیکن حکومت اس کی تردید کرتی ہے۔

 انور ابراہیم نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے رکن کا حلف اٹھایا تھا اور حزبِ اختلاف کے راہنما کے طور پر سرکاری طورپر اپنی نششت سنبھالی تھی۔ انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی جیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملائیشیا کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک عشرے کی غیر حاضری کے پارلیمنٹ میں اپنی واپسی کو ملائیشیا کی تاریخ کا ا اہم لمحہ قرار دیا۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی