اسرائیلی وزیر داخلہ مائیر شٹریٹ نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ امن بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے تل ابیب کو بھاری قیمت چکا نا پڑ سکتی ہے-
ناصرہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے ساتھ دوستی کے بدلے1967 ء میں قبضے میں لی گئی گولان پہاڑیاں شام کو دی جا سکتی ہے، اگر حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ کیا تو وہ اس کی حمایت کریں گے-

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں- ان کی خواہش ہے کہ اسرائیل کے پڑوس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست بھی قائم ہو جائے، جو اسرائیل کی دوست ہو – اس کے علاوہ دیگر عرب ممالک کے لیے بھی ان کے ہاں بات چیت کے دروازے کھلے ہیں-