اردن کے دارالحکومت عمان میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے مصری سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا- مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مصر غزہ سے ملحقہ سرحد فوری طور پر کھول دے اور فلسطینی شہریوں کو آزادانہ آمد و رفت کا موقع دے –
مظاہرین نے بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امت مسلمہ کی غزہ کی ناکہ بندی پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے علاوہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا- مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اردنی وکیل راہنماء حوشی عبدلات نے عرب ممالک کی جانب سے اہل غزہ کی مدد کا مطالبہ کیا-

انہوں نے مصری سفیر کے ذریعے صدر حسنی مبارک کے نام ایک خط بھی ارسال کیا جس میں صدر مبارک سے رفح راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا-