پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل عراق میں امریکی فوج کو کیموفلاج سسٹم فراہم کرے گا

اتوار 31-اگست-2008

اسرائیل نے عراق میں تعینات امریکی فوج کے زیر استعمال اسلحہ کو چھپانے کے لیے ’’زرہ پوش‘‘ نظام دینے کا فیصلہ کیا ہے- عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیر الاشاعت روزنامے ’’یدیعوت احرانوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی ’’رفائیل‘‘ سے بتیس ملین ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے-

یہ معاہدہ امریکی فوج کے لیے سامان تیار کرنے والی کمپنی ’’جنرل ڈائنایکس‘‘ کے تعاون کے لیے کیا ہے- جس کی مدد سے اسرائیل عراق میں تعینات امریکی سپاہ کو ان کے کیمپوں کے لیے کیموفلاج نظام فراہم کرے گا- رفائیل کمپنی ماضی میں بھی امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ مل کر امریکی افواج کے تحفظ کے لیے کئی اہم دفاعی سامان تیار کرچکی ہے-
 
اسرائیلی کمپنی ’’رفائیل‘‘ امریکی کمپنی کے ساتھ ملکر جدید جنگی آلات کی تیاری میں ایک دوسرے کا دست و بازورہی ہیں- جنرل ڈائنایکس ایف سولہ طیاروں کی تیاری کے لیے مخصوص ہے، جس میں80 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی