پنج شنبه 08/می/2025

’’فلسطینی ریاست‘‘ ’’حماس ریاست‘‘ میں بدل سکتی ہے

اتوار 31-اگست-2008

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اقدامات اٹھانے پر اندرونی حلقوں سے شدید تنقید کا سامنا ہے-

اسرائیلی خارجہ اور دفاع کمیٹی کے چیئرمین ٹسامی ھنگومی نے حال ہی میں اپنے بیان میں کہا کہ اولمرٹ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے نہایت بے چین ہیں حالانکہ انہیں یہ علم نہیں کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست اسرائیل کے لیے کئی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے- اگر فلسطین سے شدت پسندی کو کچلے بغیر اسے آزاد ریاست قرار دیا گیا تو یہ آزاد ریاست ’’حماس ریاست‘‘ میں بدل کر اسرائیل کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ غرب اردن کا 93 فیصد علاقہ فلسطینی ریاست کے لیے دینا اسرائیلی وجود کی نفی کے مترادف ہے- اسرائیل کو حماس کو کھیل کھیلنے کے لیے علاقے اسے دینا سب سے بڑی حماقت ہے- ایک ایسے وقت میں جب اولمرٹ خود اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے نہیں انہیں آزاد فلسطینی ریاست کے لیے پاگل پن کا شکار نہیں ہونا چاہیے-

مختصر لنک:

کاپی