اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ افواج کو مستقبل کی جنگیں ٹینکوں سے لڑنے کے بجائے بندوقوں سے گلی محلوں میں لڑنا ہوں گی-
اسرائیلی سیکورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو خطرہ فلسطین کے اندرونی مزاحمتی اور عسکری گروپوں سے ہے جب تک ان کا خاتمہ نہ کی جائے اسرائیل پرامن آگے نہیں بڑھ سکتا-
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے شہروں میں حملے کے لیے آئندہ مقامی اسرائیلی بلدیہ کی منظوری لی جائے گی اور مقامی حکومت کی سفارش سے مزاحمت کاروں کے نمٹنے کے لیے فوج داخل کی جائے گی-