اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں آباد کیے گئے یہودی آباد فلسطینی شہریوں سے امتیازی سلوک کے حامی ہیں-
تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس اور یہودیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین اور عرب اقوام کے درمیان پرامن اور بقائے باہمی کے اصولوں پر گامزن رہنے پر یقین رکھتا ہے-
انہوں نے اعتراف کیا کہ حکومت کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی آبادکاروں کے دلوں سے فلسطینی شہریوں سے نفرت ختم نہیں کی جاسکی- اسرائیل میں صرف عوام ہی نہیں بلکہ حکمران جماعت میں شامل اعلی سطحی عہدیدار بھی نسلی امتیاز کے حق میں رہے ہیں-