اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ امن کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔
گزشتہ روز ایک فرانسیسی میگزین کو اپنے انٹرویو میں شاہ عبداللہ نے کہا اردن توقع کرتا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ ایسا کوئی بھی اقدام پورے خطے کا امن برباد کردے گا ۔