اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اجتماعی سزا کیپالیسی کے تحت غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کے لیے کام اور تجارتی اجازت ناموں کے کوٹےمیں اضافے کا فیصلہ منجمد کرنے کا اعلان کیا۔
اسرائیلی چینل 13 نے ہفتے کی شام کہا ہے کہ گینٹزنے راکٹ فائر کا جواب دینے کے بہانے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کے لیے کام اور تجارتیاجازت ناموں کے کوٹہ میں اضافے کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں گزشتہ ہفتے1500 کا اضافہ ہوا۔
قابض جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز صبح سویرے مغربیغزہ کی پٹی میں دو مزاحمتی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی تھی۔
عبرانی "کان” چینل نے رپورٹ کیا کہ قابضفوج نے "غزہ کے اطراف” کی بستیوں پر راکٹ داغے جانے کے چند گھنٹے بعد غزہکی پٹی میں مزاحمتی مقامات پر 16 ٹن بموں سے بمباری کی۔
ایک سابقہ پریس بیان میں اسرائیلی حکومت کے آپریشنزکے نام نہاد کوآرڈینیٹر کے دفتر نے کہا کہ گینٹز نے 5500 خاندانوں کے اتحاد اور غزہکی پٹی میں کارکنوں کے کوٹے میں 1500 اضافی کارکنوں کے اضافے پر اتفاق کیا ہے۔