پنج شنبه 08/می/2025

گیلاد کی رہائی کے لیے بھاری قیمت دینے کو تیار ہیں: اسرائیلی وزیر

جمعہ 5-ستمبر-2008

اسرائیلی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ بنیامین الیعیزر نے کہا کہ حکومت گیلاد کی رہائی کے لیے ہر ممکن اٹھانے کو تیا رہے – اس سلسلے میں مصری ثالثی کے تحت مذاکرات کی کوششیں بھی جاری ہیں-
 
گیلاد کی رہائی کے لیے اگر تل ابیب کو بھاری قیمت بھی چکا نا پڑی تو اداکرے گا- میگدال ھعمیک کالونی میں ایک انتخابی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مذاکرات کاروں کو گیلاد کی رہائی کا معاملہ حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں-
 
انہوں نے کہا کہ صدر عباس سے جاری بات چیت میں پیش رفت کے باوجود حل طلب معاملات کے حل میں روکاوٹیں موجود ہیں-

مختصر لنک:

کاپی