شنبه 03/می/2025

فرانس کا فلسطین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی پر غور

ہفتہ 6-ستمبر-2008

مغربی سفارت کاروں نے دعوی کیا ہے کہ فرانس فلسطین میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کے بارے میں غور کررہا ہے
 
فرانس میں یورپی یونین کے سفیر یورپی وزیر خارجہ سے ملاقات سے قبل انکشاف کیا کہ فرانس غزہ کی پٹی اور دریائے اردن کے مغربی کنارے (غرب اردن) میں فلسطینی سیکورٹی اداروں کی مدد کے لیے عالمی امن فوج کی تعیناتی پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے-

غیر ملکی افواج کی تعیناتی کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکورٹی اہلکاروں کی کارکردگی پر اطمینان نہیں- ایک فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق عالمی فوج کی تعیناتی فلسطین کے تمام متنازعہ علاقوں کے لیے تجویز دی گئی ہے-

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں امن فوج کی تعیناتی کا ایک مقصد اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کا راستہ ہموار کرنا ہے-

مختصر لنک:

کاپی