پنج شنبه 08/می/2025

اولمرٹ وزیر دفاع پر برس پڑے

پیر 8-ستمبر-2008

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور وزیر دفاع ایہود باراک کے درمیان شدید نوک جھونک کی اطلاعات ہیں-

عبرانی کثیر الاشاعت روزنامے ’’یدیعوت احرانوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی عدالت عالیہ کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس کے بعد اولمرٹ باراک پر برس پڑے اور انہیں ’’گستاخ‘‘ اور قومی سطح پر ہونے والے معاہدات توڑنے کا ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ قرار دیا- کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر اولمرٹ نے وزیر دفاع کو طلب کیا اور حکومتی فیصلوں کے خلاف اس کے احکامات سخت سرزنش کی-

وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ ایہود باراک کی جماعت نے ہمیشہ قومی فیصلوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی- انہوں نے باراک سے کہا کہ اب وہ ان کے لیے ناقابل اعتماد ہو چکے ہیں، کیونکہ وہ کئی حساس معلومات اور راز بھی افشاء کردیتے ہیں-

رپورٹ کے مطابق دونوں راہنمائوں کے درمیان ہونے والی نوک جھونک خلاف معمول ہے- ماضی میں اولمرٹ نے کسی وزیر کے خلاف اتنا تلخ لہجہ اختیار نہیں کیا-

مختصر لنک:

کاپی