اسرائیلی کابینہ نے ہفتہ وار اجلاس میں عدلیہ کے اختیارات محدود کرنے کے حوالے سے بل کی منظوری دے دی- یہ بل وزیر قانون ڈینئل فریڈ مین نے پیش کیا تھا اور فریڈمین بل کے نام سے مشہور ہے-
بل کے حق میں تیرہ اور مخالفت میں گیارہ وزراء نے ووٹ دیا- مخالفت کرنے والوں میں ایکشن پارٹی کے وزراء سرفہرست تھے- اجلاس میں حکومتی اتحادی پارٹیوں ایکشن اور کادیما میں الزامات کا تبادلہ ہوا- ذرائع کے مطابق اجلاس مچھلی منڈی کا منظر پیش کررہا تھا بل کی مخالفت کرنے والے وزراء نے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی-