درایں اثناء اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ کے ایک معتمدخاص نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران کادیما پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے فوراًبعداولمرٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے.
ایہود اولمرٹ گذشتہ کئی ماہ سے بدعنوانیوں کے سکینڈل کی زدمیں ہیں اور پولیس ان کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کاعندیہ دے چکی ہے جبکہ وہ خود اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں.تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ کب چھوڑیں گے اور یہ کہا جارہا تھا کہ کادیما پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے باوجود اولمرٹ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے.
کادیما پارٹی کے ارکان آئندہ بدھ کو اپنے پرائمری انتخابات کے ذریعے نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب کر رہے ہیں اور اگر کوئی بھی امیدوار چالیس فی صد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو دوبارہ انتخاب کرایا جائے گا.پارٹی کی سربراہی کے لئے دواسرائیلی وزراء زیپی لیوینی اور شاٶل موفاذ کے درمیان اصل مقابلہ ہے.