شنبه 03/می/2025

بھارتی وزیراعظم سے امریکہ‘ اسرائیل سمیت 5 ممالک کے ملٹری اتاشیوں کی ملاقاتیں

ہفتہ 13-ستمبر-2008

بھارت، امریکہ نیوکلیئر معاہدے کی منظوری اور یورینیم کی خریداری جیسے امور پر گفتگو کیلئے جمعہ کو امریکہ‘ اسرائیل‘ روس‘ جرمنی اور فرانس کے ملٹری اتاشیوں نے وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

امریکی ملٹری اتاشی نے اکتوبر میں ہونے والے بھارت، امریکہ نیوکلیئر معاہدے کی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق گفتگو کی ہے جو اکتوبر میں نیویارک میں ہوگا۔ بھارتی کمیٹی کے سربراہ شیام سرن اور امریکی دفاعی کمیٹی کے رکن ڈائینل وڈ نے اجلاس کے تمام امور مکمل کرلئے ہیں۔ اسرائیل کے اتاشی نے راجستھان اور کول کتہ کالی کٹ میں ہونے والی مشقوں سے متعلق امور پر گفتگو کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی