شنبه 03/می/2025

نئی دہلی میں سات بم دھماکے:10 افراد ہلاک ،60 سے زیادہ زخمی

اتوار 14-ستمبر-2008

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتہ کی شام یکے بعد دیگرے سات بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 10افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں.

مقامی ٹیلی وژن چینلز اور پولیس حکام کے مطابق دو بم دھماکے شہر کے وسط میں کناٹ پلیس کے علاقے میں ہوئے.تین دھماکے شہر کے مصروف کاروباری مراکز میں چند منٹ کے وقفے سے ہوئے.

دہلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے بتایا کہ دھماکے بموں کے پھٹنے سے ہوئے اور ان کی تحقیقات کی جارہی ہے.دہلی کے پولیس کمشنروائی ایس دادوال نے دھماکوں میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے انہوں نے کہا دوبموں کو پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنادیا گیا.

نئی دہلی کے مئیر آرتی مہرا کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سات بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 8 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوئے ہیں.ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کناٹ کے علاقے میں دھماکے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھے بجے کے قریب ہوئے اور اس وقت وہاں لوگوں کا بہت رش تھا.

ایک بم دھماکاقرول باغ کے علاقے میں غفار مارکیٹ میں ہواجس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے.اس وقت مارکیٹ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور عینی شاہدوں کے مطابق انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کو دیکھا ہے.

نئی دہلی کے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سی این این آئی بی این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے بم دھماکوں سے چند لمحے قبل ایک ای میل موصول ہوئی جا میں کہا گیا تھا کہ ”اللہ کے نام سے بھارتی مجاہدین ایک مرتبہ پھرحملہ آور ہورہے ہیں،اگر آپ ہمیں روک سکتے ہیں تو روک لیں”.

مختصر لنک:

کاپی