شنبه 03/می/2025

ایران جوہری معاملے میں تعاون نہیں کررہا: آئی اے ای اے

منگل 16-ستمبر-2008

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ وہ اس بات کے تعین میں کسی حقیقی پیش رفت میں ناکام رہاہےکہ آیا ایران نے ایٹم بم بنانے کی کوشش کی تھی، یا نہیں۔

پیر کے روز ویانا سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے نے ایران کو اس فہرست میں شامل کرلیا ہے جو مسلسل اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کررہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ایک عہدےدار نے جو یہ رپورٹ دیکھ چکے ہیں، آئی اے ای اے اور ایران دونوں کو اس سلسلے میں تعطل کا شکار قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ یورینیم کی افزدوگی بند کرے جس کی مدد سے جوہری بم بنائے جاسکتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی