جمعه 09/می/2025

مزاحمت سے دستبرداری، اسرائیل نے فتح کے چوبیس ارکان کو معاف کردیا

اتوار 28-ستمبر-2008

اسرائیل نے فتح کے عسکری ونگ اقصی بریگیڈ کے چوبیس ارکان کو مزاحمت سے دستبرداری کی یقین دہانی کے بعد عام معافی دے دی-
 
عرب خبر رساں ادارے ’’معا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز جنید جیل میں اسرائیل کو مطلوب ارکان کو اسرائیل کی جانب سے عام معافی کی تفصیلات بتائیں جو اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان حال ہی میں طے کیا گیا تھا-
 
ان میں چودہ کو آزمائشی طور پر معافی دی گئی ہے جبکہ دو کو کلی طور پر اور آٹھ کو جزوی طور پر معافی دی گئی ہے- اسرائیل کی جانب سے معافی نامے کے اجراء کے بعد اقصی بریگیڈ کے زیر حراست ارکان کو رہا کردیا گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی