پنج شنبه 01/می/2025

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شدید زخمی

جمعرات 21-جولائی-2022

اسرائیلی قابض فوج نے دہیشہ پناہ گزین کیمپ میں ایک وحشیانہ  کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو  شدید زخمی کر دیا جبکہ چار فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔

یہ فوجی کارروائی بدھ کی صبح بیت لحم کے جنوب میں دہیشیہ کیمپ میں کی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک نوجوان فلسطینی کو اسرائیلی قابض فوج نے  فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ فلسطینی کے سینے میں گولی لگی ہے۔

اس صورتحال میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں مجبور کر دیا کہ وہ فوجی جارحیت کو روکیں۔  جس کے بعد دہیشہ کیمپ اور اس کی گلیوں میں تصادم شروع ہو گیا۔

قابض فوج نے فلسطینیوں پر بد ترین شیلنگ کی، گرینیڈ پھینکے اور فائرنگ کی ۔ یہ جھڑپیں کافی دیر جاری رہیں۔ قابض فوج نے دو نوجوانوں سمیت چار فلسطینیوں کو  ان کے گھروں میں داخل ہو کراغوا کر لیا۔

مختصر لنک:

کاپی