اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی جو وزیراعظم کے عہدے کی امید وار ہیں نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اس کی ضمانت فراہم کرنا چاہیے کہ دنیا بھر میں منتشر تمام فلسطینیوں کو فلسطینی ریاست میں جذب کرلیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ فلسطینی ریاست کو اسرائیل کے تحفظ کی ضمانت دینا چاہیے اور فلسطینی مزاحمت کاروں کو ختم کرنا چاہیے-
اسرائیلی عربی ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلسطینی مہاجرین کا مسئلہ فلسطینی ریاست کے ذریعے حل ہوگا اور وہ ریاست فلسطینی مہاجرین کو اپنے اندر جذب کرلے گی – اسرائیلی وزیرخارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں گے جن کا آغاز انا پولیس کانفرنس کے بعد ہوا ہے- انہوں نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہش کااظہار کیا-