جمعه 09/می/2025

اناپولس کانفرنس کے ایجنڈے کے مطابق سیاسی عمل آگے بڑھ رہا ہے: زیپی لیونی

بدھ 8-اکتوبر-2008

اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے کہا ہے وہ گزشتہ برس امریکہ میں اناپولس کے مقام پر ہونے والی مشر ق وسطی امن کانفرنس کے ایجنڈے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات  جاری رکھے ہوئے ہیں-

تل ابیب میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک تمام امور پر اتفاق رائے نہ ہو اس وقت تک کوئی چیز متفق علیہ نہیں ہوسکتی- انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی عمل جاری رہنا چاہیے ،ان کا ملک بہتر انداز میں بات چیت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے-

زیپی نے ملک کے داخلی امور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داخلی اور خارجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط حکومت کا ہونا ـضروری ہے- ملک کو درپیش اقتصادی صورتحال پر تبصری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہے، اور موجودہ حالت میں کوئی جنگ بھی کرنا پڑی تو کوئی مشکل نہیں ہو گی-

مختصر لنک:

کاپی