جمعه 09/می/2025

گیلاد شالیت کی رہائی میں تعطل، اسرائیلی حلقوں میں مایوسی

بدھ 8-اکتوبر-2008

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں تعطل کے باعث اور اسرائیلی یرغمالی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بارے میں مایوسی پھیل رہی ہے-

حماس کی جانب سے ساڑھے چار سو قیدیوں کی فہرست میں کمی نہ کرنے کے باعث گیلاد کی رہائی تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی- اسرائیلی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ حماس گیلاد کے معاملے میں کامیاب حکمت عملی پر کام کررہی ہے- اسرائیلی حکام گیلاد کی رہائی کے بارے میں توقعات پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں-

حماس اپنی مجوزہ فہرست میں کمی نہ کر کے اور اپنی شرائط پر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ نمٹائے گی تو یہ حماس کے وسیع تر اثر و رسوخ کی واضح علامت بنے گی جبکہ اسرائیل کو حقیقت کا سامنا بھی کرنا پڑے گا-

مختصر لنک:

کاپی