متوقع اسرائیلی وزیراعظم زیپی لیونی نے ایران کے خلاف طاقت نہ استعمال کرنے کے لیے صحیح عالمی سیاسی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے-
انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ایران صرف اسرائیل ‘ علاقے اور پڑوسی ممالک کی مشکل نہیں ہے بلکہ عالمی برادری کی مشکل ہے – ہمیں اس مسئلہ کے متعلق سوچ و بچار کرنا چاہیے-
کدیما پارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق زیپی لیونی نے کہا کہ صحیح عالمی جدوجہد کے ذریعے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے آپشن سے بچا جاسکتاہے- انہوں نے کہاکہ تل ابیب اپنے پڑوسیوں اور عرب ممالک سے امن کے ساتھ رہناچاہتاہے-
تل ابیب‘ شام ‘ لبنان ‘ فلسطینیوں اور تمام عرب ممالک سے قیام امن چاہتاہے-اس بات کا ثبوت ہم نے ستمبر2005ء میں غزہ سے انخلاء کرکے دیا ہے- انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں-