چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کی گرفتاری کا دعویٰ

جمعہ 22-جولائی-2022

 اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی شین بیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے فلسطینی کو گرفتار کیا ہے س بے مبینہ طور پر 2006 میں  بم حملہ کر کے  ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کیا تھا۔  

گرفتار کیے گئے 42 سالہ  فلسطین نابلوس کا رہنے والا ہے۔ اس پر الزام عاید کیا جا رہا ہے کہ اس نے  نابلوس کے مضافات میں مزار یوسف کے پاس اسرائیلی قابض فوج پر کم ازکم دو حملے کیے جبکہ ایک حملہ ان دو کے علاوہ حالیہ اپریل میں  ایک اور جگہ پر کیا۔

دوران تفتیش انیٹیلجینس ایجنسی کے بقول یہ فلسطینی عالم رائی ایک ایسے سیل کا رکن تھا جس نے 17 جولائی 2006 کو نابلس میں ایک بم حملہ کر کے قابض فوج کے  سٹاف سارجنٹ اوشر دماری کو ہلاک کر دیا تھا۔ جبکہ دیگر کئی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کے مطابق عالم رائی 2005 اور 2007 کے درمیان اور بہت سے حملوں کا بھی ذمہ دار ہے۔ خصوصا 2007 میں اس نے درجنوں ایسے واقعات میں حصہ لیا جن کے دوران فائرنگ کی گئی یا بم دھماکے کیے گئے۔ ان حملوں کے دوران کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی